احمد آباد 25 دسمبر (یو این آئی) قابل تجدید توانائی کے شعبے میں ملک کی سب سے بڑی اور دنیا کی معروف کمپنیوں میں سے ایک اڈانی گرین انرجی لمیٹڈ (اے جی ای ایل) نے 1799 میگاواٹ شمشی توانائی کی فراہمی کے لئے سولر انرجی کارپوریشن آف انڈیا (ایس ای سی آئی) کے ساتھ پاور پر چیز
ایگریمنٹ (پی پی اے) پر عملدرآمد کا اعلان کیا ہے۔
اس بقیہ پی پی اے پر دستخط کے ساتھ اے جی ای ایل نے جون 2020 میں ایس ای سی آئی کی طرف سے دیے گئے پورے 8,000 میگاواٹ کے مینو فیکچرنگ ۔ لنکڈ سولر ٹینڈر کے لیے پاور آف ٹیک ٹائی اپ مکمل کر لیا ہے ، جس نے دنیا کے سب سے بڑے سولر ٹینڈر کا ریکار ڈ بنایا ہے۔