حیدرآباد، 08 اپریل (یو این آئی) ابوظہبی میں واقع انویسٹمنٹ کمپنی انٹرنیشنل ہولڈنگ کمپنی پی جے اے اے سی (آئی ایچ سی) اڈانی گروپ کی تین کمپنیوں اڈانی گرین انرجی لمیٹڈ (اے جی ای ایل)، اڈانی ٹرانسمیشن لمیٹڈ (اے ٹی ایل) اور اڈانی انٹرپرائزز لمیٹڈ (اے ای ایل) میں 2 بلین 15,400 کروڑ روپے کی سرمایہ کرے
کرے گی۔
اڈانی گروپ نے جمعہ کو اسٹاک ایکسچینج کو بتایا کہ ابوظہبی میں واقع آئی ایچ سی کمپنی اے جی ای ایل میں 3,850 کروڑ روپے، اے ٹی ایل میں 3,850 کروڑ اور اے ای ایل میں 7,700 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کرے گا۔
یہ سودا ضروری منظوری ملنے کے بعد ایک ماہ میں معاہدہ مکمل کر لیا جائے گا۔