نئی دہلی، 7 فروری (یو این آئی) حکومت نے آج لوک سبھا میں بتایا کہ سال 2022-23 میں ملک میں گنا کسانوں کو 99 فیصد ادائیگی کی گئی ہے۔
صارفین کے امور ، خوراک اور عوامی تقسیم کے مرکزی وزیر پیوش
گوئل نے وقفہ سوال کے دوران ایک ضمنی سوال کے جواب میں کہا کہ پچھلے کئی برسوں سے گنے کے کاشتکاروں کے واجبات کی ادائیگی وقت پر ہو رہی ہے اور یہی وجہ ہے کہ ملک میں گنا کسانوں کا کوئی احتجاج ان دنوں جاری نہیں ہے۔