: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
نئی دہلی، 24 جنوری (یو این آئی) کوئلے کی افادیت کو بڑھانے کے لیے حکومت نے اس سے خارج ہونے والی گیسوں کو کھاد کے طور پر اور دیگر شعبوں میں استعمال کرنے کے لیے کول گیسیفیکیشن پلانٹ لگانے کا فیصلہ کیا ہے اور اس کام کے لیے 8500 کروڑ
روپے مختص کیے ہیں وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت میں بدھ کو یہاں کابینہ کی میٹنگ میں کوئلے کے صاف استعمال کے لیے کول انڈیا لمیٹڈ (سی آئی ایل) اور گیل کے درمیان مشترکہ منصوبے کے ذریعے کول گیسیفیکیشن فیکٹری قائم کرنے کی تجویز کو منظوری دی گئی۔