ممبئی، 3ستمبر (یو این آئی) مہاراشٹر نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کے چیف ترجمان مہیش تپاسے نے جمعہ کو بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت سے سوال کیا کہ اگست کے مہینے میں 1.5لاکھ لوگو ں کی ملازمت چلی گئی، اس کے لئے کون
ذمہ دار ہے۔
مسٹر تپاسے نے کہاکہ سنٹر فار مانیٹرنگ انڈین اکونومی کے مطابق حالی ہی میں ملک کی بے روزگاری کی شرح جاری کی گئی ہے، جس میں تقریباً 8.5فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔
اگست میں 1.5لاکھ لوگوں نے اپنی ملازمت کھو دی۔