ممبئی، 14 فروری (یو این آئی) روس اور یوکرین کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی سے پیدا ہونے والے بحران کی وجہ سے آج اسٹاک مارکیٹ میں زبردست فروخت ہونے سے سرمایہ کاروں کے 847160.93 کروڑ روپے کا
نقصان ہوا۔
اب تک سرمایہ کاروں کو دو تجارتی دنوں میں فروخت کی وجہ سے 12.38 لاکھ کروڑ روپے کا نقصان ہوا ہے۔
اسٹاک مارکیٹ میں تین فیصد گراوٹ ہوئی جس کی وجہ سے سرمایہ کاروں کو یہ نقصان ہوا ہے۔