نئی دہلی، 2 مارچ (یواین آئی) پانچ سالوں بعد ملک میں ہوئی اسپکٹرم نیلامی سے حکومت کو 77814.80 کروڑروپے ملے ہیں۔
ٹیلی کام سکریٹری انشو پرکاش نے اسپکٹرم نیلامی کاعمل مکمل ہونے کے بعد آج یہاں
صحافیوں کو یہ اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ ریلائنس جیو نے سب سے زیادہ 488.35 میگا ہرٹز کے لئے 57122.65 کروڑروپے کی بولی لگائی ہے۔
اس کے بعد بھارتی ایئرٹیل نے 355.45 میگاہرٹز کے لئے 18698.75 کروڑروپے کی بولی لگائی۔