the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی، 03 نومبر (یو این آئی) ملک کے سب سے بڑے کمرشیل بینک؛ اسٹیٹ بینک آف انڈیا (ایس بی آئی) کو رواں مالی سال کی دوسری سہ ماہی میں 8889.84 کروڑ روپے کا مجموعی منافع ہوا ہے، جو پچھلے مالی سال کی اسی مدت کے 5245.88 کروڑ روپے کے مقابلے 69 فیصد زیادہ ہے۔
بینک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس کے بعد جاری ہونے والے مالیاتی گوشواروں کے مطابق منافع میں یہ اضافہ اس سہ ماہی میں جوکھم بھرے قرضوں کی فراہمی میں کمی کی وجہ سے ہوا ہے۔ ستمبر کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں تنہامنافع 7627 کروڑ روپے رہا جو ستمبر 2020 کو ختم ہونے



والی سہ ماہی کے 4574 کروڑ روپے کے مقابلے 66.73 فیصد زیادہ ہے۔
ستمبر کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں بینک کی سود کی آمدنی 73029.13 کروڑ روپے رہی جو گذشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 70043.05 کروڑ روپے تھی۔
بینک نے کہا کہ ستمبر 2021 کو ختم ہونے والی سہ ماہی کے لیے اس کے مجموعی غیر فعال اثاثے(این پی اے) 123941.77 کروڑ روپے رہے ہیں جبکہ ستمبر 2020 کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 125862.99 کروڑ روپے تھے۔ زیر جائزہ مدت کے دوران بینک کا مجموعی این پی اے 5.28 فیصد سے کم ہو کر 4.90 فیصد پر آ گیا۔ اس دوران این پی اے بھی 1.59 فیصد سے کم ہو کر 1.52 فیصد ہو گیا۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.