نئی دہلی ، 25 جون (یو این آئی) اپریل 2021 کے دوران ایمپلائز پرویڈیٹ فنڈ آرگنائزیشن (ای پی ایف او) میں چھ لاکھ 89 ہزار سے زیادہ اور ریاستی انشورنس کارپوریشن (ای ایس آئی سی) میں 10 لاکھ 41 ہزار نئے ملازمین شامل ہوئے ہیں۔
شماریات اور
پروگرام پر عمل درآمد کی وزارت نے جمعہ کے روز یہاں جاری روزگار کے اعداد وشمار میں بتایا کہ اپریل 2021 میں ای پی ایف اوسے مجموعی طور پر چھ لاکھ 89 ہزار 403 نئے صارفین جوڑے گئے ہیں ۔
ان میں چار لاکھ 99 ہزار 483 مرد اور ایک لاکھ 89 ہزار 906 خواتین ملازمین ہیں۔