نئی دہلی، 07 فروری (یو این آئی) محکمہ انکم ٹیکس کے نئے ای-فائلنگ پورٹل پر تقریباً 6.17 کروڑ انکم ٹیکس ریٹرن (آئی ٹی آر) اور تقریباً 19 لاکھ ٹیکس آڈٹ رپورٹس (ٹی اے آر) داخل کی گئی ہیں۔
وزارت خزانہ کی
طرف سے پیر کے روز جاری ہونے والی ایک ریلیز کے مطابق، 6 فروری 2022 تک مالی سال 2021-22 کے لیے 6.17 کروڑ ITR موصول ہوئے ہیں۔
مالی سال 2021-22 میں، 1.73 لاکھ سے زیادہ فارم 3CA-3CDs اور 15.62 لاکھ فارم 3CB-3CDs داخل کیے گئے ہیں۔