: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی، 28 فروری (یو این آئی) ریلائنس جیو انفوکوم کے چیئرمین آکاش امبانی نے کہا کہ 5جی ٹیکنالوجی ہندوستانیوں کے طرز زندگی کو بدلنے کی طاقت رکھتی ہے وہ الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹکنالوجی کی وزارت کے زیر اہتمام ایک ' پوسٹ بجٹ ویبینار' سے خطاب کر رہے تھے وزیر اعظم نریندر مودی نے منگل کی صبح اس ویبینار کا افتتاح کیا آکاش امبانی نے جیو
کے ٹرو 5 جینیٹ ورک لانچ کو دنیا کا سب سے بڑا 5جی رول آؤٹ قرار دیا صرف 5 مہینوں کے اندر، جیو نے تقریباً 40,000 ٹاور سائٹس پر 2.5 لاکھ 5جی سیل انسٹال کیے ہیں ریلائنس جیوکے اس بڑے انفراسٹرکچر پر سوار ہو کر کمپنی کی سروس 277 شہروں تک پہنچ گئی ہے آکاش امبانی نے دعویٰ کیا کہ 2023 تک ریلائنس جیو کی ٹرو 5 جی سروس ہر تعلقہ، ہر شہر اور ہر گاؤں میں دستیاب ہوگی۔