نئی دہلی، 8 دسمبر(یو این آئی) ہم نے صدفی صدملک میں تیار کردہ اور جامع فائیوجی سلوشن کو فروغ دیا ہے یہپوری طرح سے کلاؤڈ نیٹیواورڈیجیٹل ہونے کے ساتھ ساتھ خالصتاً ہندوستانی بھی ہے ہماری تکنیک کی وجہ سے جیو نیٹ ور ک کو 4 جی سے 5 جی میں جلد از جلد سے اپ گریڈ کیا جاسکتا ہےان خیالات کا اظہار مکیش امبانی نے ملک کے سب سے بڑے ٹیکنالوجی ایونٹ انڈیا موبائل کانگریس 2021 میں کیا۔انہوں نے 5 جی رول آؤٹ کو ملک کی اولین ترجیح بتایا۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگر ملک کے پسماندہ طبقات کو ملک کے ڈیجیٹل فروغ کا حصہ بننا ہے تو کفایتی قیمتوں پرخدمات اور آلات مہیا کرانے
چاہئیں۔
مکیش امبانی نے کہا کہ ہندوستان کو2 جی سے 4 جی اور پھر 5 جی میں منتقلی کا عمل جلد از جلد پورا کرلینا چاہئے کیوں کہ لاکھوں ہندوستانیوں کو سب سے نیچے 2 جی تک محدود رکھنا انہیں ڈیجیٹل انقلاب کے فوائد سے محروم کرنے جیسا ہے۔ چناں چہ کووڈ عہد میں ہم نے دیکھا کہ جب زندگی تھم سی گئی تھی،تب انٹر نیٹ اور موبائل نے ہی ہمیں سہارا دیا۔ تکنیک ہی ہماری زندگی اور روزگار کیلئے سہارا بنی۔
خیال رہے کہ انڈیا موبائل کانگریس 2021 بدھ سے شروع ہوچکی ہے اور 10 دسمبر تک چلے گی۔ موبائل کانگریس میں وزیرمواصلات سمیت اس سیکٹر کی متعدد مشہورو معروف ہستیاں حصہ لے رہی ہیں۔