: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی، 26 ستمبر (یو این آئی) سینٹرل ڈرگس اسٹینڈرڈ کنٹرول آرگنائزیشن (سی ڈی ایس سی او) نے پیراسیٹامول سمیت ایسی 50 سے زیادہ دوائیں جو مارکیٹ میں فروخت کی جارہی ہیں ، انہیں مقررہ معیار کے مطابق نہیں پایا ہے۔
ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ سی ڈی ایس سی او کی جانچ میں 50 سے زائد ادویات معیاری نہیں پائی گئیں۔ ان ادویات کا گزشتہ ماہ سی ڈی
ایس سی او کی کولکتہ لیبارٹری نے تجربہ کیا تھا۔ ذرائع نے بتایا کہ ان میں پینڈڈی سے متعلق ادویات اور قوت مدافعت، بلڈ پریشر ، ذیا بیطس، وٹامنز ، پیٹ میں انفیکشن، کیلشیم اور دیگر ادویات شامل ہیں۔ کوالٹی میں نناقص پائے جانے کے بعد متعلقہ کمپنیوں کو ان ادویات کو مارکیٹ سے ہٹانا ہو گا۔ یہ کمپنیاں بنیادی طور پر سکم ، ہماچل پردیش اور اتراکھنڈ کی ہیں۔