نئی دہلی، 16 جون (یو این آئی) بڑھتی ہوئی مہنگائی کے درمیان اشیا اور خدمات ٹیکس (جی ایس ٹی) کونسل کی دو روزہ 47ویں میٹنگ 28 جون سے سری نگر میں ہوگی۔
وزارت خزانہ نے آج ایک ٹویٹ کے ذریعے یہ اطلاع دی۔جی ایس ٹی کونسل کی یہ میٹنگ ایسے وقت میں ہورہی ہے جب پوری دنیا مہنگائی سے پریشان ہے اور اس کا اثر ہندوستان پر بھی نظر آرہا ہے۔ ملک میں
مہنگائی تیزی سے بڑھی ہے اور اب لوگ امید کر رہے ہیں کہ جی ایس ٹی کونسل ضروری اشیاء کی قیمتوں پر شرحوں کو معقول بنا کر راحت فراہم کرنے میں مدد کر سکتی ہے۔
ملک میں طویل عرصے سے جی ایس ٹی کی شرحوں کو معقول بنانے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔ اور اس کے لیے صرف دو شرحوں کی وکالت کی جا رہی ہے۔ اس وقت چار شرح ہیں اور بعض اشیاء پر سرچارجز بھی لگائے جا رہے ہیں۔