the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی، 3 دسمبر (یو این آئی) کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا کے کے کے راگیش نے راجیہ سبھا میں پیاز کی آسمان چھوتی قیمتوں کا مسئلہ اٹھاتے ہوئے کہا کہ ملک میں مناسب ذخیرہ کرنے کی سہولت نہ ہونے کی وجہ سے 32 ہزار ٹن پیاز سڑ گیا اور لوگ 120 روپے فی کلو کے حساب سے پیاز خریدنے پرمجبور ہیں جبکہ حکومت منھ تک رہی ہے مسٹر راگیش نے وقفہ صفر میں اس مسئلہ کو اٹھاتے ہوئے کہا کہ ہندوستان دنیا میں سب سے زیادہ پیاز برآمدکرتا ہے لیکن آج ملک میں پیاز کی قیمتیں آسمان پر پہنچ چکی ہیں۔پیاز کی قیمتیں 120 روپے کلو سے زیادہ ہوگئی ہے اور حکومت خاموش بیٹھی ہے۔
انہوںنے الزام لگایا کہ یہ مسئلہ ہر سال



نومبر۔دسمبر میں پیدا ہوتا ہے۔ اس مرتبہ اکتوبر میں یہ مسئلہ پیدا ہوگیا اور یکم نومبر کو وزیر نے بیان دیا تھا کہ ملک میں پیاز کی پیداوار 30 فیصد کم ہوئی ہے۔ وزیر نے یہ بھی بتایا کہ 32 ہزار ٹن پیاز گوداموں میں سڑگیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ نومبر سے دسمبر ہوگیا حکومت ہاتھ پر ہاتھ دھری بیٹھی ہے۔ اس نے مداخلت کیوں نہیں کیا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ ہر سال جمع خوری اور کالابازاری کرنے والے لوگ پیاز مہنگے دام میں فروخت کرتے ہیں لیکن حکومت کارروائی نہیں کرتی بلکہ ان کو سلامتی مہیا کراتی ہے۔ انہوںنے سوال کیا کہ حکومت اس مسئلہ پر سنجیدہ کیوں نہیں ہے اور وہ مداخلت کیوں نہیں کرتی ہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.