نئی دہلی/6ڈسمبر(ایجنسی) ہندوستان میں 2019 کی پہلی سہ ماہی میں نئی دہلی میں 5G سروس کی ٹرائیل کی جائے گی، لیکن نیدرلینڈ میں 5جی سرویس کی ٹیسٹنگ سے جوڑی ایک خبر نے سب کو چونکا دیا ہے، پرندوں کے لیے اسکی ٹیسٹنگ خراب بن کر آئی ہے اور قریب 300 بے زبانوں کی جان چلی گئی، ایسے میں سوال کھڑے ہورہے ہیں کیونکہ ہندوستان بھی اس رپورٹ سے کوئی سبق لے
گا.
Galactic connection ویب سائٹ کی ایک خبر کے مطابق قریب ایک ہفتہ پہلے کی بات ہے کہ نیدرلینڈ کے شہر ہوگا کے پارک میں کئی پرندوں کی موت ہوگئی، شروعات میں لوگوں نے اس خبر پر دھیان نہیں دیا لیکن جب مرنے والے پرندوں کی تعداد 300 کے قریب پہنچی گئی تو میڈیا نے توجہ اس پر گئی، شروعاتی جانچ میں سامنے آیا کہ ڈچ ریلوئے اسٹیشن پر 5جی کی ٹیسٹنگ کی گئی، ٹیسٹنگ کے فوری بعد آس پاس کے پرندے گرنے لگے.