ممبئی، 21 اپریل (یو این آئی) عالمی سطح پر کچے تیل کی قیمتوں میں زبردست گراوٹ کے ساتھ ہی کورونا وائرس سے فوراً کوئی راحت نہ ملنے کے سبب مایوس سرمایہ کاروں پر فروخت کے دباؤ میں منگل کے روز شیئر بازار تین فیصد سے زائد کی گراوٹ کے ساتھ بند ہوا۔
بی ایس ای کا سنسیکس 1011.29 پوائنٹس کم ہو کر 30636.71 پوائنٹس پر
اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی 280.40 پوائنٹس کم ہو کر 8981.45 پوائنٹس پر رہا۔ اس دوران بی ایس ای کا مِڈ کیپ 2.73 فیصد کم ہو کر 11477.06 پوائنٹس پر اور اسمال کیپ 2.96 فیصد کی کمی کے ساتھ 10564.85 پوائنٹس پر رہا۔
قابل ذکر ہے کہ خام تیل کی قیمت کے منفی سطح پر پہنچنے کے سبب عالمی سطح پر شیئر بازار لال نشان میں رہے۔