نئی دہلی ، 30 مارچ ( یواین آئی) اڑان اسکیم کے تحت ملک کے دور دراز علاقوں کو مربوط کرنے کے لئے ، پچھلے تین دنوں میں 22 نئے روٹوں پر فضائی شروع کی گئی ، جن میں سے چھ روٹ شمال مشرقی خطے میں ہیں
۔
اڑان اسکیم کے تحت شیلانگ (میگھالیہ) سے اگرتلہ (تری پورہ) جانے والی پہلی براہ راست پرواز آج شروع ہوئی۔
اس سے قبل کل شیلانگ (میگھالیہ) سلچر (آسام) کے روٹ پروازیں شروع ہوئی تھیں۔