نئی دہلی، 17 اگست (یو این آئی) ایمپلائز اسٹیٹ انشورنس کارپوریشن ( ای ایس آئی سی) نے جون 2023 میں 20.27 لاکھ نئے ملازمین کو شامل کیا ہے۔
جمعرات کو یہ جانکاری دیتے ہوئے محنت و روزگار کی مرکزی وزارت نے یہاں کہا کہ جون کے مہینے میں 24,298 نئے اداروں کو رجسٹر کیا گیا ہے اور انہیں
ایمپلائیز اسٹیٹ انشورنس کارپوریشن کے سوشل سیکورٹی نیٹ کے تحت لایا گیا ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق ملک میں نوجوانوں کے لیے مزید ملازمتیں پیدا کی گئی ہیں کیونکہ جون 2023 کے دوران شامل کیے گئے کل 27. 20 لاکھ ملازمین میں سے 25 سال کی عمر تک کے 77. 9لاکھ ملازمین ہیں جو کل افرادی قوت کا48.22 فیصد ہیں۔