نئی دہلی، یکم جون (یو این آئی) رواں مالی سال کے دوسرے مہینے مئی میں اشیا اور خدمات ٹیکس (جی ایس ٹی) کی آمدنی 1.73 لاکھ کروڑ روپے رہی، جو اسی مہینے میں گزشتہ مالی سال میں جمع کیے گئے 157090 کروڑ روپے سے 10 فیصد زیادہ ہے۔
وزارت خزانہ کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے دو مہینوں
یعنی اپریل۔ مئی میں مجموعی طور پر جی ایس ٹی ریونیو کی وصولی 3.83 لاکھ کروڑ روپے رہی ہے ، جو کہ اسی مدت میں جمع ہونے والی آمدنی سے 11.3 فیصد زیادہ ہے۔ گزشتہ مالی سال کے . اپریل 2024 میں پہلی بار جی ایس ٹی کی وصولی 2 لاکھ کروڑ روپے کے ریکارڈ کو عبور کر کے 210267 کروڑ روپے تک پہنچ گئی تھی، جو اپریل 2023 میں 187035کروڑ روپے سے 12.4 فیصد زیادہ تھی۔