ذرائع:
ایپل نے سب سے پہلے اپنے آئی فون ماڈلز کے ساتھ چارجرز فراہم نہ کرنے کا فیصلہ کیا، جس کے بعد دیگر کمپنیوں نے بھی یہی رجحان قائم کیا۔ لیکن اب ایپل کا یہ قدم کمپنی کے لیے بہت مہنگا پڑ گیا ہے۔
ہینڈ سیٹ بنانے والی کمپنیوں نے مارکیٹ میں ایک نیا ٹرینڈ شروع کیا ہے اور وہ ہے موبائل فون کے ساتھ چارجر فراہم نہ کرنا۔ سب سے
پہلے ایپل نے اسمارٹ فونز کے ساتھ چارجرز نہیں دینا شروع کیے اور پھر دیکھتے ہی دیکھتے سام سنگ سمیت دیگر کمپنیوں نے بھی اپنے کچھ ماڈلز کے ساتھ چارجرز دینا بند کردیا۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ ایپل کی جانب سے آئی فون کے ساتھ چارجر فراہم نہ کرنے کا فیصلہ کمپنی پر ہی بھاری پڑا ہے۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ برازیل میں ایپل کو بغیر چارجر کے آئی فون بیچنے پر 20 ملین یا تقریباً 164 کروڑ روپے کا جرمانہ کیا گیا ہے۔