ممبئی ، 14 جون (یو این آئی) انٹر بینک کرنسی مارکیٹ میں آج امریکی ڈالر کے مقابلے روپیہ 11 پیسے کی مضبوطی سے 82.14 پر پہنچ گیا کیونکہ امریکی فیڈ کی جانب سے شرح سود میں اضافے کو ملتوی کرنے کے امکان کی وجہ سے بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں ڈالر کمزور
ہوا۔
اس کے پچھلے کاروباری دن روپیہ 82.25 روپے فی ڈالر پر تھا۔
ابتدائی تجارت میں روپیہ امریکی ڈالر کے مقابلے میں دو پیسے کم ہو کر 82.27 پر آگیا اور درآمد کنندگان اور بینکر ز کی طرف سے خریداری کے دباؤ پر سیشن کے دوران ڈالر کے مقابلے میں مزید 82.33 تک گر گیا۔