: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
نئی دہلی/14 ڈسمبر(ایجنسی) حکومت کی طرف سے ایک اور نیا سکہ کو لانے کی تیاری کی جارہی ہے، یہ سکہ 100 روپے کا ہوگا اور اس پر سابق وزیراعظم اٹل بہاری واجپائی کی تصویر ہوگی، سابق وزیراعظم کی 95 ویں جنم دن پر ہندوستان کی طرف سے یہ سکہ جاری
کرنے کا اعلان کیا جاسکتا ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ اس متعلق میں مالیاتی وزرات کی تیاریاں پوری ہوچکی ہے، آپ کو بتادیں کہ اٹل بہاری واجپائی کا جنم 25 ڈسمبر 1924 کو گولیار میں ہوا تھا، ایسے میں حکومت انکی 95ویں یوم پیدائش پر اسے خاص بنانے کی تیاری کررہی ہے.