نئی دہلی، 17 جنوری (ایجنسی) ٹیلی کام ریگولیٹر آف انڈیا (TRAI ٹی آر آئی ,ٹرائی) کے چیئرمین آر ایس شرما نے آج کہا کہ صارفین کو اپنی پسند کے چینل کے انتخاب کی پوری آزادی دینے کے بعد صرف مقبول چینل ہی اپنا وجود بچا پائیں گے اور اس سے باقی کے چینل خود ہی بند ہوجائیں گے۔
Nastaleeq"; font-size: 18px; text-align: start;">مسٹر شرما نے یہاں پرگتی میدان میں براڈکاسٹنگ انجنیئر سوسائٹی (بی ای ایس) کی نمائش کے افتتاح کے موقع پر کہا کہ نیا نظام نافذ ہوجانے سے وہ چینل جنہیں کوئی نہیں دیکھتا، خود ہی بند ہوجائیں گے۔ اس سے چینلوں سے متعلق شکایتوں میں بھی کمی آئے گی۔
واضح رہے کہ ٹرائی کی رہنما ہدایات کے مطابق 29 دسمبر سے کیبل اور ڈی ٹی ایچ خدمات پرووائڈر کو گاہکوں کو پیکج دینے کے بجائے اپنی مرضی کے چینل کے انتخاب کی آزادی دی گئی ہے۔ ہر چینل کو اپنی فیس طے کرنے کی اجازت ہوگی نیز گاہک کو اتنا ہی پیسوں کی ادائیگی کرنی ہوگی جتنے چینل وہ منتخب کرے گا۔ اگرچہ پرووائڈروں کی گزارش پر یہ نظام نافذ کرنے کی تاریخ کی آخری حد میں 31 جنوری تک اضافہ کردیا گیا ہے۔