ممبئی 12 دسمبر (یو این آئی) امریکہ میں فیڈرل ریزرو کے جاری اجلاس میں پالیسی ریٹ کو برقرار رکھنے کی امید میں عالمی منڈی میں اضافے کے باوجود مقامی سطح پر توانائی ، یوٹیلٹی ، آئل اینڈ گیس اور رئیلٹی سمیت سترہ گروپوں میں پرافٹ بلنگ کے دباؤ میں آج اسٹاک مارکیٹ نے گزشتہ دوروز کی
مسلسل تیزی گنوادی۔
بی ایس ای کا 30 حصص والا حساس انڈیکس سینسیکس 377.50 پوائنٹس گر کر 69551.03 پوائنٹس اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج ( این ایس ای ) کا نفشی 90.70 پوائنٹس گر کر 20906.40 پوائنٹس پر آگیا۔ اسی طرح، بی ایس ای کا مڈ کیپ 0.40 فیصد گر کر 35466.36 پوائنٹس اور اسمال کیپ 0.27 فیصد گر کر 41284.01 پوائنٹس رہ گیا۔