ممبئی، 21 جولائی (یو این آئی) فیڈرریز و شرح سود میں 0.75 فیصد اضافہ کی قیاس آرائی کے سبب عالمی بازار میں آئی گراوٹ کے باوجود مقامی سطح پر کیپٹل گڈس، ٹیلی کام، بیسک میٹریلس، سی ڈی جی ایس ، انڈسٹریلس، تیل اور گیس اور پاور سمیت
اٹھارہ گروپوں میں خریداری سے اسٹاک مارکیٹ میں آج مسلسل پانچویں روز بھی تیزی رہی-
بی ایس ای کا 30 حصص کا حساس انڈیکس سینسیکس 284.42 پوائنٹس بڑھ کر 55.681.95 پر اورنیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی 84.40 پوائنٹس بڑھ کر 16.605.25 پر آگیا-