the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی 13 دسمبر (یواین آئی) مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے جمعہ کو کہا کہ معیشت کی حالت بہتر بنانے کے لئے حکومت کی کوششوں کا اثر زمینی سطح پر نظرآرہا ہے  محترمہ سیتا رمن نے یہاں پریس کانفرنس میں کہا کہ حکومت نے معیشت کو بہتر بنانے اور سرمایہ کاری بڑھانے کے لئے کئی اقدامات کئے ہیں۔ اس کا اثر دکھائی دے رہا ہے۔ ملک میں سرمایہ کاری بڑھ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ معیشت میں آئی سست روی کو دور کرنے کے لئے مرکزی حکومت مسلسل کوشش کر رہی ہے۔ بنکنگ نظام کو مضبوط کیا جا رہا



ہے اور بنیادی ڈھانچے میں سرمایہ کاری ہو رہی ہے۔
پیاز کی بڑھتی ہوئی قیمتوں پر محترمہ سیتا رمن نے کہا کہ حکومت پیاز کی درآمد کر رہی ہے اور اس کی قیمت کم ہونے لگی ہے۔
وزیر خزانہ نےکہا کہ حکومت صنعتوں کے چیلنجوں کو حل کرتی ہے اور ان کو ہر ممکن مدد فراہم كرائےگي۔ انہوں نے کہا کہ صنعتوں اور متعلقہ فریقوں کے ساتھ بجٹ سے پہلے صلاح و مشورہ پیر کے روز سے شروع کردیا جائے گا۔ حکومت تیزی کے ساتھ صنعتوں کے مسائل کو حل کر رہی ہے اور مستقبل میں بھی حکومت کی یہی حکمت عملی رہے گی۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.