نئی دہلی،یکم نومبر(ایجنسی)اکتوبر ماہ میں اشیا اور خدمات ٹیکس(جی ایس ٹی)کا کلیکشن ایک لاکھ کروڑ روپے کو پارگیا۔
وزیر خزانہ ارون جیٹلی نے جمعرات کو
ٹویٹ کرکے کہا کہ جی ایس ٹی کی کم شرح،ٹیکس چوری میں کمی،جی ایس ٹی پر عمل میں اضافہ،ملک بھر میں یکساں ٹیکس پالیسی اور افسران کی دخل اندازی نا کے برابر رہ جانے کے نتیجہ میں اکتوبر ماہ میں جی ایس ٹی کا کلیکشن ایک لاکھ کروڑ روپے کو پار کرگیا۔ ملک میں گزشتہ سال 30جون کی آدھی رات سے جی ایس ٹی نافذکیاگیا تھا۔